سیاسی نظریات کا ٹکراؤ ہے، فردوس اعوان

ملک اور اداروں کو کمزور کرنے والے ناکام ہوں گے، فردعوس اعوان

فوٹو: ہم نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے اور دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ انشاءاللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا وہ سازشوں کے ذریعے خود کودوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔

فردوس اعوان نے لکھا کہ سازشیوں کو معلوم ہونا چاہئے وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں۔ کرپشن سے اپنی دولت کو پلس کرنے والے اب مائنس کا شور مچانے کے بجائے قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت مفرور ہے اور پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواؤں کے سپرد ہے۔ “دولت اور خود کو بچاؤ پلانز” اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرلکھا کہ خود کو سیاست میں رکھنے کا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے اور اب انہیں سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا پلان اختیار کرنا چاہیے۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز