زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی قرارداد منظور

نیب نے آصف زرداری کے خلاف اہم ثبوت حاصل کر لیے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کے کیس کو کراچی منتقل کرنے کا مطالبہ سینیٹر کلثوم پروین نے کیا جسے سینیٹر رحمان ملک نے قرارداد میں تبدیل کیا۔

آصف علی زرداری کے کیس کو کراچی منتقل کرنے کے قرارداد کی اکثریت نے حمایت کی۔

رحمان نے ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری کے صحت کے حوالے سے کمیٹی نے سوموٹو لیا تھا، کمیٹی کو اطلاع دی گئی ہے کہ سابق صدر کی میڈیکل ٹیم میں ذاتی ڈاکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔

سینیٹر کلثوم پروین نے مطالبہ کیا کہ آصف علی زرداری کے کیس کے اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا جائے، ان کے ساتھ دوسروں کی طرح سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ قرارداد پیش کرتی ہے کہ آصف علی زرداری کے کیس کو کراچی منتقل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کو قانونی حق حاصل ہے کہ ان کا کیس بھی دوسروں کی طرح کراچی میں سنا جائے۔

مزید پڑھیں: ’آصف زرداری کیخلاف 5 مقدمات میں پلی بارگین ہو چکی‘

دوسری جانب ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سابق صدر کے ذاتی معالج کے لیے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام سامنے آیا ہے۔

پمز کے میڈیکل بورڈ کو ڈاکٹر ندیم قمر کے ساتھ آصف زرداری کے علاج میں مشاورت کے لیے مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔

ذاتی معالج کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازات دی گئی۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے والد کی صحت کے حوالے ذاتی معالج کو بھی اجازات دینے پر اصرار کیا جا رہا تھا۔

سابق صدر کے صحت کے معاملات کے لیے پہلے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا نام سامنے آرہا تھا۔

آصف زرداری پمز کے کارڈیک وارڈ میں گزشتہ ڈیرھ ماہ سے داخل ہیں۔ وہ دل، شوگر، مہروں، بلڈ پریشر کے امراض میں پہلے سے مبتلا ہیں۔

 


متعلقہ خبریں