پی آئی اے کا طیارہ دو گھنٹے کی تاخیر سے کابل سے اسلام آباد پہنچا


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے) کا طیارہ کابل سے دو گھنٹے کی تاخیر سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ 

اٖفغان حکام نے پرواز پی کے 250  کو کابل میں بڑا رن وے استمال کرنے سے منع کر کے طیارے کو کابل ائیر پورٹ  پر مسافروں سمیت روک دیا گیا۔

اسلام آباد سے آج صبح پرواز بھرنے والے قومی ائیر لائن  پی آئی اے  کے طیارے کو کابل ائرپورٹ سے واپس پرواز بھرنے کی اجازت نہیں دی  گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کابل  سے اسلام آباد آنے والی کی پرواز میں 162 مسافر سوار تھے۔ افغان حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار

ذرائع نے ہم نیوز کا بتایا کہ افغان حکام جہاز سے لوگوں کو اترنے بھی نہیں دے تھا اور جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت بھی نہیں دےدی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں