پاک ایران سرحد پر مشترکہ گشت کی خبر غلط ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان  نے پاک ایران بارڈر فورسز کی جانب سے دونوں ممالک کی سرحدی علاقے طلاپ میں مشترکہ مشقوں کی تردید کر دی ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر آصف غفور نے پاک ایران فورسز کی بارڈر پر مشترکہ  گشت کے حوالے سے ایک موقر انگریزی اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید کردی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاک ایران بارڈر پر مشترکہ  پیٹرولنگ کے حوالے سے اطلاعات میں صداقت نہیں ہے۔ پاکستانی بارڈر پر کسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پیٹرولنگ یا آپریشنز کی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسز کرینگی۔ ضرورت پڑنے  پر فریقین اپنی اپنی جانب گشت یا کارروائیاں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران گیس منصوبہ، عالمی پابندیاں رکاوٹ ہیں، پاکستان

اس سے قبل ڈان اخبار نے تفتان کے اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبرانی  کا حوالہ  دیتے ہوئے خبر دی تھی کہ پاک ایران فورسز نے بارڈر ایریا میں مشترکہ گشت کی ہے۔

ڈان اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے  نجیب اللہ قمبرانی نے کہا تھا کہ ’’یہ ایران اور پاکستان کے مابین سرحد کے دونوں اطراف ایک مطابقت پزیر گشت تھا اور دونوں ہمسایہ ممالک کے حکام نے سرحد کا مشاہدہ کیا تاکہ ہر طرف سے مشتبہ حرکتوں کی نشاندہی کی جاسکے اور خطرات پر قابو پانے کے لیے ایک دوسرے کو اطلاع دی جائے۔‘‘


متعلقہ خبریں