جعلی چیئرمین نیب کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو کال

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو جعلی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی فون کال آئی جس کے حوالے سے انہوں نے ادارے کے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا کے قریبی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ لینڈ لائن نمبر پر کال آئی اور کہا گیا کہ موبائل پر کال کرنی ہے۔

ان کے مطابق موبائل پر کال کر کے کہا گیا کہ چیئرمین نیب آپ سے بات کریں گے۔

جعلی چیئرمین نیب نے سلیم مانڈوی والا سے کہا کہ آپ کے خلاف نوٹس تھا لیکن میں نے روک لیا ہے، ہم شریف لوگوں کو گھسیٹنا نہیں چاہتے۔

جعلی چیئرمین نیب نے کہا کہ آپ کے دوست کا ’اینٹ سے اینٹ بجانے‘ کا بیان مناسب نہیں تھا۔

نیب ذرائع نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خود اس شخص کو ڈھونڈ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں