افتتاح سے ایک روز قبل اورنج لائن ٹرین کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب

اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پر کمرشل شوٹ کرنے کیلئے فیس ادا کرنا ہوگی

لاہور کے مہنگے ترین منصوبے اورنج لائن ٹرین کے ٹریک پر آنے سے ایک روز پہلے مبینہ کرپشن کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرکاری افسروں کی جانب سے نجی ٹھیکیدار کو اربوں روپے سے نواز دیا گیا۔

ٹرین کے ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک کے سیکشن کا کام دس ماہ میں مکمل ہونا تھا اور ٹھیکیدار نے مقررہ مدت میں کام نہ ہونے پر حکومت کو تین ارب 94 کروڑ واپس کرنا تھے مگر لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) حکام نے ٹھیکیدار سے وصولی نہ کی جس کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دستاویزات میں ٹھیکیدار سے تین ارب 94 کروڑ وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں