مسلم لیگ ن نے خیالی اورنج لائن ٹرین چلا دی

لاہوریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی

فوٹو: فائل


لاہور: سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے افتتاح سے پہلے خیالی اورنج لائن ٹرین چلا دی۔

مسلم لیگ ن نے اورنج لائن ٹرین کے ٹریک پر آنے سے ایک روز پہلے جی پی او چوک پر اپنی افتتاحی تقریب سجا لی جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ ان کے دور میں شروع ہوا تھا اس لیے موجودہ حکومت کو افتتاح نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین لاہور کے لیے تاریخی تحفہ ہے جو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ویژن ہے اب اس کے افتتاح کا حق بھی انہی کا ہے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نعرے لگاتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو شیر شاہ سوری سے تشبیہہ دے ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں ملتان میٹرو کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، وزیر اعظم

واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین کے منصوبے کا افتتاح کل 10 دسمبر کو کیا جائے گا اور تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کھچی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مسلم لیگ ن کے اس منصوبے کے افتتاح سے منع کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں