کشمیری کل انسانی حقوق کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے


اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، انسانی حقوق کی پامالی اور ساڑھے تین ماہ سے زائد لگنے والے کرفیو کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری کل انسانی حقوق کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پر کشمیروں نے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بھارت مخالف احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کشمیری طلبہ اور یوتھ فورم نے ‘ انڈیا کشمیر سے نکل جا’ آزادی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ کشمیری یوتھ فورم نے بھارت کے خلاف جدوجہد میں کشمیری عوام کو متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 4 ماہ کے کریک ڈاؤن پر رپورٹ جاری

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف عوام بھر کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے شاہراہوں پر نکل آئیں گے۔  اس دن مظاہرین سیاہ جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا  کر بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف کریں گے۔

علی گیلانی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے اور انسانی حقوق مسلسل پامال ہورہے ہیں، مگر دنیا خاموش ہے۔  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نافذ کیے گئے کرفیو کو 115 دن سے زائد عرصہ  گزر گیا ہے۔


متعلقہ خبریں