پاکستان کے جونیئر اسکواش کھلاڑی حزیفہ ابراہیم کا کارنامہ


اسلام آباد: پاکستان کے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش کھلاڑی حزیفہ ابراہیم نے بڑا کارنامہ کر دکھایا۔ پاکستان کے چھوٹے اسکواش اسٹار نے امریکہ میں منعقدہ ٹیکساس جونیئر گولڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

حذیفہ ابراہیم نے انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ بھارتی کھلاڑی کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ حذیفہ نے بھارتی نثراد امریکی کھلاڑی رانا کےٹھا کر کو 1-3 سے مات  دے دی۔حذیفہ ابراہیم نے 23 واں انٹرنیشنل جونیئر اسکواش ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسکواش فیڈریشن  اگلے 2 ماہ میں 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گی

خیال رہے کہ اس سے قبل حذیفہ ابراہیم جاپان میں منعقدہ جونئیر انٹرنیشنل اسکواش جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں