پاکستان: 313 مصنوعات کو چین کی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی ملے گی


اسلام آباد: پاکستان کی 313 مصنوعات کو یکم جنوری سے چین کی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی مل جائے گی۔ دونوں ممالک کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم یکم دسمبر سے ہوگیا ہے۔

پاک چین تجارت مقامی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت مصنوعات پر مراعات کا اطلاق دو طرفہ ہوگا۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف مراعات کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے نافذ ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق چین کی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو آسیان ممالک کے مساوی مراعات و سہولتیں حاصل ہوں گی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جن پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی  دی گئی ہے، چین وہ اشیا 64 ارب ڈالرز کی درآمد کرتا ہے۔

سی پیک چینی امداد نہیں بلکہ تجارتی منصوبہ ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی تاجروں اور کاروباری طبقے کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی برآمدات کو فروغ دے کر نہ صرف بہترین منافع کمائیں بلکہ ملک کے لیے بھی قیمیتی زرمبادلہ حاصل کریں۔


متعلقہ خبریں