مریم نواز کیخلاف قانون طور پر کوئی کیس نہیں بنتا، ڈاکٹر شاہد مسعود

فائل فوٹو


اسلام آباد: سینئر صحافی شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان میں چند دنوں سے مائنس پلس کی باتیں چل رہی ہیں گزشتہ روز مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق عدالت میں کیس سنا گیا مگر میرے نزدیک ان پر کوئی قانونی کیس نہیں بنتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے باہر جانے سے متعلق ایک حکومتی وزیر نے بیان دے دیا کہ انہیں کسی صورت میں باہر نہیں جانے دیں گے جس کا فائدہ مریم کے وکیل نے عدالت میں اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کی کچھ بڑی شخصیات خاموشی اختیار کر لیں تو بہت سارے مسائل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے مجھے مریم نواز کا باہر جانا آسان نہیں لگ رہا۔

یاد رہے شاہد مسعود نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کہا تھا کہ شہباز شریف لندن میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے معاملات طے کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی شیڈو کابینہ بنا لی ہے جس میں مریم اورنگزیب کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حزب اختلاف کی دوسری جماعتوں سے بھی رابطے میں ہے اور یہ لوگ اہم ترین قانون سازی کے موقع پر حکومت کے لئے مشکلات پیدا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ شہباز شریف باہر کیسے گئے، وہ کئی منصوبوں کا افتتاح تو کر رہے ہیں مگر ان کا ذہن کسی دوسری جانب ہے۔


متعلقہ خبریں