اینکر مرید عباس کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ

https://urduhumnews.wpengine.com/latest/209805/

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے اینکرمرید عباس کیس کا ٹرائل اب جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نےخدشات ظاہرکرتے ہوئے نوٹیفکیشن میں واضح کیا ہے کہ مرکزی ملزمان عاطف زمان اورعادل زمان کی سٹی کورٹ میں پیشی کے وقت ناخوشگوارواقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن جمع کرادیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نےعدالت کوبتایا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے  جیل میں ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوخط لکھتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔ جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نوٹیفکیشن میں اس بات کا ذکرنہیں کہ جیل میں مقدمہ کی سماعت کس عدالت میں ہوگی؟؟

خیال رہے کہ کراچی پولیس نے مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان  کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا۔

یہ خط ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زون کی جانب سے  بھجوایا  گیا جس میں پولیس کا موقف ہے کہ مرید عباس قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے۔

جیل سے باہر عدالت میں پیشی کے دوران ملزم کے ساتھ کوئی ناگہانی واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔ پولیس نے  محکمہ داخلہ سے استدعا کی تھی کہ مقدمہ سیشن عدالت میں چلانے  کے بجائے جیل ٹرائل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں