کینو کی برآمد کا ہدف 3 لاکھ ٹن مقرر

کینو کی برآمد کا ہدف 3 لاکھ ٹن مقرر

فائل فوٹو


سردی کی سوغات موسمی رس دارپھل کینوکےنہ صرف سیزن کا آغازہوگیا بلکہ ایکسپورٹ بھی شروع ہوگئی۔

صدرآل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرزایسوسی ایشن وحید احمد کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کینو کی ایکسپورٹ سے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

ایکسپورٹرزکا کہنا ہےکہ کینو کی ایکسپورٹ سےگزشتہ سیزن روس کی مارکیٹ میں 60 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا۔

روس کی مارکیٹ میں مسابقت کی وجہ سے کینو لاگت سے کم قیمت پر فروخت کرنا پڑا،،رواں سیزن کینو کی قیمت میں اضافہ بھی برآمدی ہدف کم رکھنے کی وجہ بنا۔ اس سال کینو کی برآمد کا ہدف 3 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

آل پاکستان فروٹ ویجیٹیبل امپوٹرز ایکسپوٹرز اور مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم دسمبر سے کینو ایکسپورٹ کا سیزن شروع ہوگیا ہے۔

رواں سیزن کینو کی پیداوار 22 لاکھ ٹن رہنے کے اندازے ہیں، جس میں سے تین لاکھ ٹن کینو برآمد ہوگا۔

پی ایف وی اے کے مطابق کینو کی نئی ورائٹیز پر کام کرنا ناگزیر ہے اور ایسا کرنے سے کینو کا ایکسپورٹ سیزن چار سے بڑھا کر آٹھ مہینے تک پہنچایا جاسکتا ہے، نئی ورائٹیز پر کام نہ کیا گیا تو آنے والے سالوں میں کینو کی طلب مزید کم ہوگی۔


متعلقہ خبریں