کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا ذمہ دار کے الیکٹرک قرار، بھاری جرمانہ عائد

وفاق کا کےالیکٹرک کو400میگا واٹ اضافی بجلی دینےکافیصلہ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری کے الیکڑک پر ڈالتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا نے اس حوالے سے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

فیصلے میں نیپرا نے احکامات جاری کیے جس میں جاں بحق ہونے والوں لواحقین کو معاوضہ دینے اور اپنا نظام درست کرنے کا کہا گیا۔

نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکڑک صارفین کوبلا تعطل اور محفوظ بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

رواں سال اکتوبر میں کے الیٹرک نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں ہلاکتوں سے متعلق جواب جمع کرایا تھا جس میں کمپنی نے کرنٹ لگنے سے 35 ہلاکتوں میں سے 16 کو اندرونی واقعات قرار دیا تھا۔

رپورٹ میں ہلاکتوں کا الزام کیبل آپریٹرز، بجلی چوروں اور ناقص ٹاؤن پلاننگ پر عائد کیا گیا تھا۔

کے ای کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری انتظامیہ کی عدم دیکھ بھال بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فقدان بھی حادثات کا بڑا سبب ہے۔

رپورٹ کے مطابق 29 سے 31 جولائی اور 10 سے 12 اگست کے دوران شدید بارشوں سے صورت حال قابو سے باہر ہوئی۔


متعلقہ خبریں