چیف جسٹس نے 17 دسمبر کو فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس نے 17 دسمبر کو فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل 17 دسمبر کو فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبر کو کورٹ روم نمبر ایک میں ہو گا۔

فل ریفرنس میں چیف جسٹس اپنا الوداعی خطاب بھی کریں گے جبکہ نامزد چیف جسٹس گلزاراحمد جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے اٹارنی جنرل انور منصور اور بار کے نمائندے بھی خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کر ریٹائر ہو رہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس گلزاراحمد پاکستان کے 27ویں چیف جسٹس کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور 21 فروری 2022 تک چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری 2019 کو چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، ان کا تعلق ڈیرہ غازیخان سے ہے جہاں وہ 21 دسمبر 1954 کو پیدا ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں