پنجاب کابینہ نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ  کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں مختلف سرکاری پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی سفارشات سے متعلق محکمہ دستبرد سفارشات سے دستبدرادی پر کابینہ نے معاملہ نمٹا دیا گیا۔ اجلاس میں بھورے ریچھ کی نسل کے تحفظ کیلئے اسے شیڈول تھری میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے  ڈیرہ غاری خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں کے پولیس رولز میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ کوٹ مومن اور کوٹ راد کشن میں سیشن کورٹ کے قیام کا معاملہ بھی کابینہ کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔

صوبائی کابینہ نے آئل اینڈ گیس ریگیلڑتی اتھارٹی 2020 آرڈینسس میں ترمیم کے ساتھ معاملہ مرکز کو بجھوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کی 10 وزارتوں میں رد بدل کا امکان

قانون سازی  کے لئے کابینہ  کے سامنے رکھے جانے والے تین بل مزید غور و خوض کے لیے سینڈڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی کو بجھوا دیے گئے۔

صوبائی کابینہ نے سیکرٹری کی عدم دستیابی کے باعث پنجاب فاریسٹ پالیسی منظوری بھی موخر کر دی۔ وائلڈ لائف پروٹیکٹر ایریا ایکٹ اور کالا باغ پرائیویٹ گیمز ریزو کے قیام کا معاملہ بھی موخر کر دیا گیا


متعلقہ خبریں