آرمی چیف کی زیرصدارت طویل کور کمانڈر کانفرنس

فوٹو: فائل


راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کور کمانڈر کانفرنس فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں اعلیٰ فوجی افسران شریک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل بروز بدھ کو سہہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کے ذریعے کور کمانڈر کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش مسائل اور سرحدی چیلنجز کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

کورکمانڈر کانفرنس صبح 9:30 پر شروع ہوئی تھی جو شام تک جاری رہی۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں