کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی صورتحال پر کابینہ اراکین کو طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین آج رات چیئرمین پیپلز پارٹی سے اہم ملاقات کریں گے۔ جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم بنیادی حقوق پر سمجھوتہ کریں گے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ہم 2018 میں بھی صاف اور شفاف انتخابات نہیں کرا سکے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ ہمارے آئین میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن اس کو یقینی نہیں بنا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی: قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کی ذمہ داری اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ لوگوں کو محنت کا صلہ دینا اور ان کا معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ہمارے ملک کے ہر انتخابات میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے اس کو روکنا ہو گا۔ جب عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں تو ہی عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں۔