بنیادی حقوق پر سمجھوتہ کریں گے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم بنیادی حقوق پر سمجھوتہ کریں گے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بولنے کی آزادی پر قدغن لگا دی ہے، اظہار رائے کی آزادی جمہوری اور بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر کرنا ہے، یہاں طلبا نے اپنے حقوق کے لیے بات کی تاہم پارلیمان میں کوئی عوامی حقوق پر بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت صرف ارکان پارلیمنٹ کو چور اور ڈاکو کہتی ہے۔ پارلیمان میں سوائے گالی کے کسی کی کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہم 2018 میں بھی صاف اور شفاف انتخابات نہیں کرا سکے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ ہمارے آئین میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن اس کو یقینی نہیں بنا سکتے۔

انہوں ںے کہا کہ ریاست پاکستان کی ذمہ داری اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ لوگوں کو محنت کا صلہ دینا اور ان کا معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ہمارے ملک کے ہر انتخابات میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے اس کو روکنا ہو گا۔ جب عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں تو ہی عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا ذمہ دار کے الیکٹرک قرار، بھاری جرمانہ عائد

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں پریس کا کام طاقتور کا احتساب کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں