کابینہ ارکان کی اکثریت مریم نواز کو باہر جانے دینے کی مخالف

احتساب عدالت نے مریم نواز کی طلبی کے لیے سمن بھجوادیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اراکین کی اکثریت نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کردی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے مریم نواز کو باہر بھیجنے کی مخالفت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ اراکین کی اکثریت نے فیصل واوڈا کے مؤقف سے اتفاق کیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا اور اسے تبدیل کرنے کی ہدایت دی۔

ذرائع کے مطابق اوپی ایف بورڈ آف گورنرز میں تین آزاد ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی جن میں عرفان مصطفیٰ، ذوالقرنین خان اور حارث چودھری شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ نے صاحبزادہ سعید اور محمد ادریس کے استعفوں کی منظوری بھی دی۔

کابینہ کی منظوری کےبعداو پی ایف بورڈ کے گورنرز کی تعداد 14 ہوگئی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستانی قوانین کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم میڈیا کی زینت بنیں گے تو اس سے معاشرہ خراب ہو گا اور جرائم بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ مجرموں سے متعلق قانون سازی پر غور کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 12 نکات پیش کیے گئے جن میں سے چھ منظور ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں