حکومت سندھ کا منشیات کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ

حکومت سندھ کا منشیات کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ

کراچی: سندھ میں منشیات کی روک تھام کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں سات رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں آئس کا بڑھتا نشہ: وجہ آئی جی سندھ نے بتادی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام کے لیے سات رکنی اعلیٰ  سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کی سربراہی آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کریں گے۔

آئی جی سندھ کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی میں ڈپٹی ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایکسائز، اینٹی نارکوٹکس فورس، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی کی سربراہی و ہدایت پرکراچی سمیت پورے سندھ میں منشیات فروشوں اور اس کی فروخت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

پولیس کے بعض افسران کا جرائم پیشہ افراد سے گٹھ جوڑ ہے، آئی جی سندھ

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ آئی جی سندھ کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی ہر ماہ کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کرے گی۔ کمیٹی اپنی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لے کر آئندہ کی حکمت عملی بھی وضع کرے گی۔


متعلقہ خبریں