سندھ: ایک ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

این جی اوز

کراچی: حکومت سندھ نے مزید ایک ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

سندھ کابینہ نے 4ہزار 693 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

ہم نیوز کے مطابق جن این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے ان میں سے 697 کراچی میں رجسٹرڈ تھیں جب کہ 263 سکھر میں رجسٹرڈ تھیں اور 40 لاڑکانہ میں رجسٹرڈ تھیں۔

صوبائی سیکریٹری سماجی بہبود نواز شیخ نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سندھ میں اب تک 5693 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی جا چکی ہیں۔

این جی اوز پر پابندی کے بعد عام آدمی کی آواز کون اٹھائے گا؟ رشید اے رضوی

ہم نیوز کے مطابق نواز شیخ کا کہنا ہے کہ جن این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے ان میں سے کسی نے بھی اپنی سالانہ آڈٹ اور انتخابی رپورٹس جمع نہیں کرائی تھیں۔


متعلقہ خبریں