’مائنس مائنس کر دی وے میں آپے مائنس ہوئی‘

فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ’’‏مائنس مائنس کر دی وے میں آپے مائنس ہوئی‘‘۔

وفاقی حکومت: سیاسی تقرریاں، شہباز گل اور فیصل جاویداہمیت اختیار کرگئے

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جتنے بھی مائنس ہورہے ہیں وہ اپوزیشن میں ہورہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کے توسارے پلس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکانومی پلس ہورہی ہے اور موڈیز کی ریٹنگ مائنس سے پلس ہوگئی ہے۔

ہماری حکومت نے 700 ارب روپے کا کھوج لگایا ہے،فیصل جاوید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہاں!البتہ کرپشن مائنس ہو رہی ہے اور منی لانڈرنگ مائنس ہورہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپوزیشن کی پرانی دکانیں مائنس ہورہی ہیں۔


متعلقہ خبریں