ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشرعلاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا اور متعدد شہروں میں بارش بھی متوقع ہے۔

صوبہ بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض اضلاع میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی جس سے خشک سردی ختم ہوگئی۔ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبد اللہ، پشین، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، ہرنائی، لہری، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسیٰ خیل، ژوب، بارکھان، آواران، قلات، خاران، خضدار، لسبیلہ، نصیرآباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، گوادر، کیچ، پنجگور، مکران، چاغی، واشک اور نوشکی کے اضلاع میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع ابرآلود رہے گا تاہم تاہم ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور کے اضلاع چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں صبح کے وقت میں ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ا ور ابرآلود رہے گا لیکن کراچی، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، شہید  بے نظیر آباد، سکھر، دادو اور حیدرآباد کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیر، چترال، دیر، مالاکنڈ، سوات، مردان، صوابی اورکرم میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں