کشمیر کے بعدمودی سرکار نے پورے بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی، وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بعد اب مودی سرکار نے پورے بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی ہے۔ 

بھارتی لوک سبھا کی جانب سے شہریت کا متنازعہ بل منظور کرانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کالے قانون کی منظوری سے نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کالا قانون جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لبادے میں چھپے ہوئے فاشسٹ ہندو کے گھناؤنے عزائم عیاں ہو گئے ہیں، متنازعہ شہریت بل بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار مسلمانوں کی نفرت میں تمام حدیں پار کر چکی ہے، کوئی مہذب معاشرہ اس متنازعہ قانو ن کی حمایت نہیں کر سکتا،
عالمی برادری کو اب آگے بڑھ کر بھارت کو روکنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں