اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر 133 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 133 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 664 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی تین گھنٹے تک کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا اور انڈیکس 247 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 911 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں سہ پہر 12 بجے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی اور پھر کاروبار کے اختتام تک انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی اور انڈیکس 40 ہزار 450 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 133 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 531 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 205,864,510 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,812,845,488 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کینو کی برآمد کا ہدف 3 لاکھ ٹن مقرر

گزشتہ روز منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور مارکیٹ 221 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں