عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا


پشاور: خیبرپختون خوا کے علاقے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والےعرفان محسود نے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک پاؤں پر 48 پش آپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا ،اس پہلے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے ایک منٹ میں 34 پش آپس لگائے تھے۔

دوسری جانب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنے کے بعد عرفان محسود کا کہنا تھا کہ  ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ توڑنے کے لئے دن رات محنت کی، بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوش ہوں۔

واضح رہے یہ عرفان محسود کا مجموعی طور پر 25 واں عالمی ریکارڈ ہے۔


متعلقہ خبریں