امریکہ نے سینکڑوں زیر تربیت سعودی طلبا کو انڈرگراؤنڈ کر دیا

امریکہ نے سینکڑوں زیر تربیت سعودی طلبا کو انڈرگراؤنڈ کر دیا

فائل فوٹو


فلوریڈا میں امریکی بحری اڈے  پر حملے کے بعد امریکہ نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ہوا بازی کے شعبے میں زیر تعلیم  طلبا کو انڈرگراؤنڈ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق سعودی طلبا اب صرف کلاس روم کی حد تک تعلیم حاصل کرسکیں اور انہیں طیارے اڑانے یا دیگر عملی مشقیں کرنے کی فی الحال اجازت نہیں ہوگی۔

امریکی حکام کی جانب سے لگائی گئی اس پابندی سے 852 سعودی طلبا متاثر ہوں گے جو اس وقت فلوریڈا، وائٹنگ فیلڈ اور مے پورٹ ایئر سٹیشنز پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے بحری اڈے پر سعودی ایئر فورس کے طالبعلم محمد الشامرانی نے فائرنگ کر کے 3 زیر تربیت طلبا کو ہلاک کر دیا تھا۔

واقعہ کے بعد امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے جامع تحقیق اور جائزہ رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جب کہ ایف بی آئی حکام بھی حملے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پینٹاگون کے ایک سینیئر اہلکار نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ عملی مشقوں میں تعطل پانچ سے دس روز تک جاری رہے گا۔

انھوں نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع ملک میں موجود دوسرے ممالک کے تمام پانچ ہزار زیر تربیت ملٹری سٹوڈنٹس کا سیکیورٹی جائزہ لے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں