جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی


لاہور: جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ائیر لاین (پی آئی اے) کی پرواز  پی کے 746 سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی۔

پی آئی اے کے مطابق پروازپرواز پی کے سات سو چھالیس سیالکوٹ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد ٹرن لے رہی تھی کہ اچانک رن وے بیٹھ گیا۔  سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے خراب ہونے کی وجہ سے بوئنگ 777 طیارے کا ٹائر پھٹ گیا  اور مکمل طور ناکارہ ھو گیا۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ کے رن کی کچھ عرصے قبل مر مت کی گئ تھی ۔ بوئنگ 777 طیارے کا ایک ٹائر 8 سے 10 لاکھ روپے میں بیرون ملک سے منگوانے پر اخراجات آتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے بوئنگ 777 طیارے کو عارضی طور پر گراوئنڈ کردیا گیا تھا، تاہم طیارے کے ٹائر کو لاہور سے منگوا کر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ طیارہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر تین گھنٹے سے زائد گراونڈ رہا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ لاھور سے جدہ جانے والی پراوز پی کے 759  بھی تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ھوئی۔ جدہ سے لاھور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 طیارہ نہ ھونے کی وجہ سے 3 کھنٹےسے زائد تاخیر کا شکار ھوئی ہے۔


متعلقہ خبریں