نجف قلی مرزا ڈی جی نیب کراچی تعینات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق ایف آئی ڈائریکٹر اور ستمبر میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں شمولیت اختیار کرنے والے نجف قلی مرزا کو ڈی جی نیب کراچی تعینات کردیا گیا۔

نیب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی جی نیب کراچی بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) فاروق نصیر اعوان ڈی جی نیب پشاور تعینات کردیے گئے ہیں۔

اسی طرح نیب پشاور میں تعینات فیاض احمد قریشی کو نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات کردیا گیا ہے۔

نجف قلی مرزا اس سے قبل نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے۔


متعلقہ خبریں