نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مختلف انوسٹی گیشنز اور چار انکوائریوں کی منظوری دے دی

دیہاڑی دار مزدور کی نیب میں طلبی

فائل فوٹو


اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے مختلف انوسٹی گیشنز اور چار انکوائریوں کی منظوری دے دی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق  ایگزیکٹو بورڈ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر بی آئی ڈبلیو آر ایم ڈی پی محکمہ آبپاشی بلوچستان عبدالحمید مینگل کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ عبدالحمید مینگل اور دیگر پر نوری گورج انٹی گرینڈ اسکیم میں کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

 

اعلامیہ کے مطابق نیب نے بلوچستان کے محکمہ آبپاشی کے افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ ملزمان پر مبینہ طورپر نوری گورج انٹی گریٹڈ سکیم کا غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کاالزام ہے۔ غیرقانونی ٹھیکے سے قومی خزانے کو 216.294 ملین روپے کا نقصان پہنچا

اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں2 انوسٹی گیشنزکی منظوری دے دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق ایگزکٹو بورڈ نے انیٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کراچی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف  تحقیقات کی منظوری دے دی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ریونیو ڈپارنمنٹ اسیکم 33 گلزار ہجری کراچی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں