پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری


اسلام آباد: گوگل سرچ انجن نے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کر دی۔

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’’گوگل‘‘ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی۔  گوگل ہر سال کے اختتامی مہینے میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والے مختلف فہرستیں جاری کرتا ہے۔

1۔ نمل خاور خان

Image result for نمل خاور خان"

سابقہ اداکارہ نمل خاور خان اس سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اداکارہ رواں برس اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی سے رشتے میں بندھ گئیں اور شادی کے بعد میڈیا انڈسٹری نے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اداکارہ حمزہ علی عباسی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے اور میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی وجہ سے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 9 ماہ قبل اداکاری چھوڑی اور یہ فیصلہ مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔

2۔ وحید مراد

Image result for وحید مراد"

مرحوم اداکار وحید مراد سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دوسرے نمبر پر رہے جنہیں ’’چاکلیٹی ہیرو‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وحید مراد کی 81 ویں سالگرہ پر انہیں گوگل ڈوڈل سے بھی نوازا گیا تھا۔

وحید مراد کو اگرچہ مداحوں سے بچھڑے کئی برس گزر چکے ہیں تاہم وہ اب بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ فلم انڈسٹری ایک عظیم اداکار، پروڈیوسر اور لکھاری سے محروم ہوا جس نے لوگوں کو اپنی شخصیت، آواز اور غیر معمولی اداکاری کی صلاحیتوں سے ان کے دل جیت لیے تھے۔

وحید مراد کے انتقال کے 27 سال بعد سال 2010 میں حکومت پاکستان نے انہیں ’’ستارہ امتیاز‘‘ سے نوازا تھا۔

3۔ بابر اعظم

Image result for بابر اعظم"

پاکستانی بلے باز بابراعظم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جو یقیناً اس کے حقدار بھی تھے۔ بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ ورلڈکپ میں بھی انہوں نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی اور کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ٹی ٹوینٹی میں اچھی کارکردگی دکھانے کی وجہ سے بابر اعظم کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان بنایا گیا۔

4۔ آصف علی

Image result for کرکٹر آصف علی؛"

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی گوگل سرچ انجن میں چوتھے نمبر پر رہے جو واقعی حیرت کی بات ہے تاہم انہیں ممکنہ طور پر رواں سال ان کی بیٹی کی وفات کی وجہ سے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ آصف علی پی ایس ایل 2019 میں اپنی کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے تھے۔

5۔ عدنان سمیع

Image result for عدنان سمیع"

گلوکار عدنان سمیع جنہیں اکثر ’’خفیہ ایجنٹ‘‘ کا کہا جاتا ہے انہیں بھی پاکستان میں بہت زیادہ سرچ کیا گیا اور وہ اس فہرست میں 5 ویں نمبر پر رہے۔ عدنان سمیع نے سال 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے موقع پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتے نظر آتے ہیں۔

6۔ سارہ علی خان

Image result for سارہ علی خان"

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بھی اس سال پاکستان میں زیادہ سرچ کی گئیں وہ کسی نہ کسی وجہ سے اکثر خبروں میں نظر آئیں جس میں زیادہ تر ان کے انوکھے فیشن انداز تھے۔

7۔ محمد عامر

Image result for محمد عامر"

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد عامر بھی گوگل سرچ انجن کی فہرست پر نظر آئے اور انہیں 7 واں نمبر دیا گیا۔ رواں سال جولائی میں محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

8۔ علیزے شاہ

Image result for علیزے شاہ"

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ فہرست میں 8 ویں نمبر پر آئیں۔ علیزے شاہ کو ڈرامہ عشق تماشا اور عہد وفا میں بہترین اداکاری اور کم عمر اداکارہ کی وجہ سے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

9۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن

Image result for ابھی نندن"

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی رواں سال پاکستان میں سرچ کیا گیا اور وہ سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی فہرست میں 9 ویں نمبر پر رہے۔ پاکستان ائر فورس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جہاز کو مار گرایا تھا جس میں ابھی نندن زندہ گرفتار ہوا جسے پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔

ابھی نندن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گرفتاری کے دوران چائے پیتے دیکھا گیا جس کی انہوں نے ’’لاجواب چائے‘‘ کہہ کر تعریف کی تھی۔

10۔ مدیحہ نقوی

Image result for مدیحہ نقوی"

رواں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی کا نام بھی شامل ہے۔ جن کی وجہ شہرت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری سے شادی تھی۔


متعلقہ خبریں