دعا منگی کیس: تفتیش کرنے والے ایس آئی او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


کراچی میں ایک ہفتہ اغواء رہنے کے بعد بازیاب ہونے والی لڑکی دعا منگی کے کیس میں تفتیش کرنے والے ایس آئی او درخشاں کو عہدے ہٹادیا گیا جس سے کیس کی تفتیش متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ انسپکٹر چوہدری امانت ٹیم کے ہمراہ دعا منگی اغواء کیس کی تفتیش کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انچارج شعبہ تفتیش تھانہ درخشاں کو ایس آئی او صدر تعینات کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: دعا منگی کے اغواکار تعلیم یافتہ اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ تھے، پولیس ذرائع

انسپکٹر چوہدری امانت گزشتہ روز دعا منگی کا بیان ریکارڈ کرنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ دعا کا بیان قلم بند ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر تفتیشی افسر کا تبادلہ کیا گیا۔

تھانہ درخشاں انوسٹی گیشن میں تعینات نئے افسر کو تفتیش سونپ دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انچارچ شعبہ تفتیش تھانہ درخشاں کا تبادلہ معمول کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں