آرمی چیف سے روسی وزیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے روسی وزیر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے وزیر صنعت و تجارت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک فوج اور روسی وفد نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت و استحکام دینے پر بھی اتفاق کیا۔ خطے میں امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے کوششیں کرنے کا عزم کیا گیا۔

روسی وزیر صنعت و تجارت ڈینس منٹرووکا نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ بھی کیا۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کی ایف 16 طیارے میں پرواز

کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش مسائل اور سرحدی چیلنجز کے معاملات بھی زیر غور آئے تھے۔


متعلقہ خبریں