وزیر اعظم جلد سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی فورم سے خطاب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان جلد سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون پر بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اور پرویز خٹک کو حزب اختلاف سے رابطوں کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی پر غور کیلئے اجلاس بھی طلب کیا گیا۔ جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد قیصر ، وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی اور وزیر مملکت علی محمد خان نے بھی شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے لاہور میں وکلاء گردی کا نوٹس لے لیا

ذرائع ہم نیوز کا کہنا تھا کہ حکومت اس اہم معاملے پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے قانون سازی چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں