لاہور واقعہ پر وزیراعظم اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

ہم نے مودی سرکار کی ہندوتوا فاشسٹ بالادستی کو بے نقاب کیا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلح اور مشتعل وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے اور  وہاں توڑ پھوڑ  کے دلخراش واقع سے متعلق وزیراعظم عمران آج رات اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلطان اسلام آباد پینچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب وزیراعظم کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے۔

اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے  وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملہ اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور چیف سیکرٹری سے فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی پر وکلاء حملے کی ابتدائی رپورٹ صوبائی محکہ صحت کو بھجوا دی گئی 

ذرائع کے مطابق عمران خان نے لاہور میں مشتعل وکلاء کی جانب سے پی آئی سی پر حملے، ڈاکٹروں اور مریضوں پر تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی  تھی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے مال وجان اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں