لاہور:پی آئی سی، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا

لاہور:پی آئی سی، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔

لاہور: سیکورٹی کے لیے رینجرز کی دس پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

ہم نیوز نے ترجمان لاہور پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقدمہ درج کیے جانے کے حوالے سے بعض جگہوں پہ چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی سی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد مرکزی استقبالیہ لاؤنج کی تمام لائٹیں بند کردی گئی ہیں اور پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے اندر و باہر تعینات ہے۔

وکلاء کا لاہور کے اسپتال پر حملہ، توڑ پھوڑ، خاتون سمیت دو جاں بحق

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے دل کے اسپتال کو مریضوں سے تقریباً 80 فیصد خالی کرالیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال کی ایمرجنسی اور وارڈوں کو خالی کرا کر دروازے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

ہم نیوز نے اسپتال انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا تمام مریضوں کو سی سی یو تھری میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مریضوں کی بڑی تعداد کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان مریضوں کو جن کا تعلق بیرون لاہور سے ہے، کو واپس بھیجا جارہا ہے البتہ ڈاکٹروں کی جانب سے ایسے مریضوں کو ضروری ادویات اور ہدایات دی جارہی ہیں۔

پی آئی سی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی: عمران خان کا بھانجا بھی ملوث نکلا

شہرکی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر لاہور میں رینجرز طلب کرلی گئی ہے جو مختلف اہم اور حساس مقامات کی حفاظت پہ مامور ہوگی۔ وزارت داخلہ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں