لاہور: سیکورٹی کے لیے رینجرز کی دس پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

لاہور: سیکورٹی کے لیے رینجرز کی دس پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

لاہور: سانحہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی سی آئی) کے بعد شہر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔ رینجرز اہم مقامات کی سیکورٹی سنبھالے گی۔

پی آئی سی پر وکلاء حملے کی ابتدائی رپورٹ صوبائی محکہ صحت کو بھجوا دی گئی 

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اہم مقامات کی حفاظت کے لیے رینجرز کی دس پلاٹون اور دو کمپنیاں بھیجی جائیں۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، سول سیکریٹریٹ، ایوان عدل، جی پی او چوک، سپریم کورٹ رجسٹری، ہائی کورٹ، آئی جی دفتر اور پی آئی سی کی حفاظت رینجرز کرے گی۔ حکومتی حکمت عملی کے تحت دو کمپنیاں ریزرو میں بھی رہیں  گی۔

پنجاب اسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے کے باعث خاتون سمیت تین مریضوں نے اپنی جانوں کی بازی ہاری ہے کیونکہ انہیں بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

وکلاء کا لاہور کے اسپتال پر حملہ، توڑ پھوڑ، خاتون سمیت دو جاں بحق

کراچی میں گزشتہ کئی دہائیوں سے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سندھ رینجرز تعینات ہے۔


متعلقہ خبریں