عمرہ زائرین کے لیے ہیلتھ انشورنس کروانا لازمی قرار

عمرہ زائرین کے لیے ہیلتھ انشورنس کروانا لازمی قرار

ریاض: عمرہ زائرین کے لیے ہیلتھ انشورنس کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

پاکستانی حج و عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کرانا لازمی قرار

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے حج ڈاکٹر صالح بنتن نے اس ضمن میں انشورنس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج کے مطابق عمرہ زائرین کی آمد اور ان کی واپسی تک کے درمیانی عرصے میں صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق ہیلتھ انشورنس عمرہ پیکج میں شامل ہوگی جس کے تحت زائرین عمرہ کو ایک لاکھ  سعودی ریال تک کی ہنگامی نگہداشت میسر آئے گی۔

زائرین حج و عمرہ کے لیے خوشخبری: ’لو‘ سے بچاؤ کا آلہ ایجاد ہو گیا

ہیلتھ انشورنس کی مد میں صرف 110 سعودی ریال وصول کیے جائیں گے۔ زائرین سے عمرہ ویزا فیس 300 ریال وصول کی جاتی ہے جو 49 مختلف ممالک پر عائد ہے۔


متعلقہ خبریں