ملتان: ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، ڈی ایس پی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

ملتان: ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، ڈی ایس پی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

ملتان: ڈاکوؤں، لٹیروں اور چوروں نے لاہور کے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کرنے کے بعد اپنا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ملتان تک وسیع کردیا ہے۔ افسوسناک امر ہے کہ ڈاکوؤں نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی لوٹنا شروع کردیا ہے۔

لاہور: ڈاکوؤں کی جنت بن گیا،24 گھنٹوں میں 24 وارداتیں، اہل خانہ یرغمال بننے لگے

ہم نیوز کے مطابق شالیمار کالونی میں رہائش پذیر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس راؤ محمد اقبال کے گھر پہ ڈاکوؤں نے دھاوا بولا اور ان کے اہل خانہ کو باقاعدہ یرغمال بنا کر پورے گھر کی صفائی کردی۔

تھانہ بہاؤ الدین ذکریا پولیس کے مطابق چھ مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود نقدی، بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز لوٹ لیے اور باآسانی فرار ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے اہل خانہ کے بیانات سے بھی مدد لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں اردگرد کے افراد سے بھی بیانات لیے ہیں اور ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ دنوں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، لوٹ مار اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں پہ قابو پانے کے لیے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سمیت بڑے پیمانے پر انتظامی اور پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

پنجاب میں تبدیلیاں و تقرریاں: ڈاکوؤں کا حوصلہ پست نہ ہوا،شہریوں کا لٹنا جاری

افسوسناک امر ہے کہ کیے جانے والے تبادلوں کے باوجود صورتحال میں کوئی تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی ہے بلکہ بدھ کے دن جس طرح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کی جانب سے حملہ کیا گیا اس کی تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ہے۔


متعلقہ خبریں