پلی بارگین کے بغیر بلاول کاسیاسی مستقبل ختم ہو جائےگا،شیخ رشید



اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید کےمطابق اگر آصف علی زردای نے پلی بارگین نہ کی تو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مستقبل ختم ہو جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، اب انہوں نے پلی بارگین کرنی ہے اور اس سے بہت سے پیسے پاکستان آنے والے ہیں۔

لاہور میں وکلا کی جانب سے توڑ پھوڑ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں قیمتی جانیں چلی گئیں جس سے دنیا کو عدم برداشت کا پیغام گیا۔

وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیشکن کا مطالبہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اپوزیشن نے2013 اور2018کے انتخابات تسلیم نہیں کیے، یہ کس قسم کا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار ہوناچاہیے، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ارکان اور جج ان کی مرضی کا ہو۔

شیخ رشید نے کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ ٹینشن کو کم کرنا ہے، اپوزیشن ارکان اسمبلی کو چاہیے کہ ذمہ دارانہ بیان دے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں عام آدمی جن مسائل سے گزر رہا ہے ان کا حل عمران خان کی حکومت جلد نکال لے گی۔


متعلقہ خبریں