اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر کمی، کاروبار میں ٹھہراؤ آ گیا

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 17 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 40 ہزار 514 پوانٹس پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 531 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 769 کے مجموعی پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ بعد ازاں انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ 359 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 40 ہزار 172 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 17 پوائنٹس کی معمولی کمی پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 15 کروڑ، 41 لاکھ 4 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6 ارب، 65 کروڑ، 95 لاکھ، 5 ہزار 545 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم کے ساتھ غلط بیانی کی جا رہی ہے، ماہر معاشیات

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 133 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور انڈیکس 40 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور مارکیٹ 221 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز