سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا عالمی ریکارڈ علیم ڈار کے نام

علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

اسلام آباد: پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ علیم ڈار کے کیریئر کا 129 واں ٹیسٹ میچ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیں گے۔

خیال رہے علیم ڈار ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی سب سے زیادہ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ بنانے کے بھی قریب ہیں،پاکستانی امپائر 207 ون ڈے میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

سب سے زیادہ ون ڈے میچوں میں امپائرنگ کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹنز کے پاس ہے، جو209 ون ڈے میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

یاد رہے 2009 سے 2011 تک علیم ڈار تین مرتبہ مسلسل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں