خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

‏پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبر سے 29 فروری تک اسکول بند رہیں گے

سندھ بھر میں 22 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

پشاور: سندھ کے بعد خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سردی میں شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 31 دسمبر تعطیلات کا اعلان کیا ہے جب کہ ‏پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبرسے 29 فروری تک اسکول بند رہیں گے۔

ملک میں بڑھتی سردی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں