رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

کس چیز کے مذاکرات؟ دفاعی تنصیبات کے حملہ آور کلبھوشن سے کم سزاوار نہیں، رانا ثنااللہ

لاہور:عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی رہائی کے لئے درخواست ضمانت پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد خان نے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کا آغاز کیا تاہم درخواست گزار کے وکیل اعظم نذیر وکلا ہڑتال کے باعث پیش نہ ہو سکے۔

یاد رہے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست قانون دان اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں  اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل صفائی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس کی بنیاد دوبارہ درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز کے بعد رانا ثنااللہ کا موقف درست ثابت ہوا ہے عدالت سابق وزیرقانون کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

رانا ثنااللہ فیصل آباد سے پارٹی اجلا سں شریک ہونے کے لیے لاہور آرہے تھے جب انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں