برطانیہ میں عام انتخابات کا عمل جاری

برطانیہ میں عام انتخابات کا عمل جاری

فائل فوٹو


برطانیہ میں آج سے انتخابات ہو رہے جہاں 650 نشستوں کے لیے 3 ہزار 322 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

لیبر پارٹی نے 33 مسلم امیدواروں کوٹکٹ دیئے جب کہ کنزرویٹو پارٹی نے 22 مسلمانوں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

پولنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے ہوا جو رات 3 بجے تک جاری رہے گا۔ برطانیہ کے 4 کروڑ 60لاکھ  ووٹر انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حکومت بنانے کے لیے 326 ارکان کی تعداد درکار ہو گی۔ بریگزٹ کی وجہ سے برطانیہ میں دوسری مرتبہ قبل از وقت انتخابات ہو رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے  اے ایف پی کے مطابق  کنزرویٹو جماعت کا دوبارہ اکثریت حاصل کر لے گی کیوں کہ بورس جانسن کو اپنے حریف پر برتری حاصل ہے۔

2017 کے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے 317 نشستیں حاصل کی تھیں اور پھر شمالی آئرلینڈ کی ڈیموکریٹک یوننسٹ پارٹی کے دس ارکان سے معاہدے کے بعد حکومت سازی میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انتخابات میں اگر کوئی جماعت واضح برتری حاصل نہیں کر پاتی تو ہنگ پارلیمنٹ یعنی معلق پارلیمان سامنے وجود میں آسکتی ہے جس میں کسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ بورس جانسن کی کنزرویٹو جماعت اکثریت حاصل کر لے گی لیلکن انہیں حزب اختلاف کی جماعتوں سے معاہدے یا سابقہ اتحادیوں کی مدد کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں