دل کے اسپتال پر حملہ، وزیراعظم کا فیاض الحسن چوہان کو ٹیلی فون


لاہور: گزشتہ روز وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی(پی آئی سی) پر حملے کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پی آئی سی واقعے سے متعلق معلومات لی گئیں۔

وزیراعظم کی جانب سے عثمان بزدار سے امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو پی آئی سی معاملے کی ابتدائی رپورٹ پر بریفنگ دی۔

گزشتہ روز وکلاء نے پی آئی سی پر حملہ کرکے وہاں توڑ پھوڑ کی اور متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے۔


متعلقہ خبریں