بدلتی ٹیکنالوجی کے سبب آئند 15 سال کے بعد کا نہیں سوچ سکتے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر روز بدلتی ٹیکنالوجی کہ وجہ سے ہم اگلے پندرہ بیس سال کا نہیں سوچ سکتے، ٹیکنالوجی ہر میدان میں استعمال ہو رہی ہے اور اس میں جدت بھی آ رہی ہے۔

خوشحال پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یقیناً ٹیکنالوجی میں بہت سے ممالک سے  پیچھے ہے لیکن ہم نے اس میدان میں بہت کچھ حاصل کرلیا ہے اور مزید آگے بھی جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بائیو ٹیکنالوجی میں کاروباری افراد کو سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور کیمیکل انڈسٹری پر بھی خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 567 ریسرچ کے ادارے کام کر رہے ہیں اور یونیورسٹیوں میں بھی ریسرچ کا کام جلد شروع ہو جائے گا جس میں ایچ ای سی بھی شریک ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت ہیوی میکینیکل اور زرعی کلچرل کمپلیکس بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور آئندہ سال کے آخر میں بیٹری بسیں پاکستان میں متعارف کرائیں گے۔

تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستان 2022 میں سپیس پروگرام لانچ کرے گا۔


متعلقہ خبریں