کراچی کے نوجوان کا پراجیکٹ ، عالمی سطح پر مقبول


کراچی: شہر قائد کے باصلاحیت و ہنر مند نوجوان سرمد حسن جعفری کے پراجیکٹ نے دبئی ڈیزائن ویک کے گلوبل گریڈ پروگرام 2019 میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جامعہ کراچی کے ویژیول اسٹڈیز کے شعبے میں زیرِ تعلیم نوجوان  نے چار سالوں میں مختلف تجربات کے بعد بالاخر ‘سیف کوکنگ’ پراجیکٹ کو متعارف کرایا ہے۔

مضافاتی علاقوں میں قائم جھونپڑیوں اور کچے مکانوں میں آج بھی پتھروں کے چولہوں پر لکڑی جلا کر کھانا پکانے کا رواج ہے۔

اس دوران لکڑی سے اٹھنے والا دھواں براہ راست ناک میں داخل ہوتا ہے جو ناصرف انسانی صحت کے لیے مضر ہے بلکہ کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ دبئی میں ڈیزائن ویک کا انعقاد ہوا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 150 طلبہ و طالبات اس میں شریک ہوئے۔

گلوبل گریڈ 2019 کے مقابلے میں 20 طالب علموں کے پراجیکٹس کو بوٹ کیمپ کا حصہ بنایا گیا جہاں پاکستانی نوجوان کا پراجیکٹ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

انویسٹمنٹ کارپوریشن دبئی اور اے آر ایم ہولڈنگ پاکستانی نوجوان کے اس پراجیکٹ پر جلد سرمایہ کاری کرے گی جس کے بعد یہ اسٹارٹ اپ کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہوسکے گا۔

نوجوان سرمد کو اس چولہے کو غریب آبادیوں میں تقسیم کرنے کے لیے این جی اوز کی مدد بھی درکار ہے۔  دبئی ڈیزائن ویک میں پاکستانی بیگ پیک اور لائٹنگ لیمپ کے پراجیکٹس بھی توجہ کا مرکز بنے تھے۔


متعلقہ خبریں