آرمی چیف کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا دورہ

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا کہ سربراہ پاک فوج کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ کے دورے کے موقع پر جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ائر فورس اور پی اے سی کی خدمات کو سراہا۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے وزیر صنعت و تجارت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کی زیرصدارت طویل کور کمانڈر کانفرنس

سربراہ پاک فوج اور روسی وفد نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت و استحکام دینے پر بھی اتفاق کیا۔ خطے میں امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے کوششیں کرنے کا عزم کیا گیا۔

روسی وزیر صنعت و تجارت ڈینس منٹرووکا نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں